Very Motivational and islamic| Allah pr tawakul🌷

                                  😊  السلام علیکم! کیسے ہیں آپ سب؟

                        آج کا موضوع ہے اللہ تبارک وتعالی پر بھروسہ ۔

                                  😶توکل کیا ہے؟

توکل کا لفظی معنی ہے "بھروسہ " کرنا کے ہیں۔ یعنی انسان اپنی مشکلات میں صرف اسی ذات کی طرف رجوع کرے۔ توکل جب اس ذات پر ہو تو بندا بہت سی مشکلات کو برداشت کر لیتا ہے۔

                   🤔مشکلات کن پر آتی ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں مشکلات کن پر آتی ہیں؟ بہت سے لوگ جب کسی کو کسی مشکل میں دیکھیں تو کہتے ہیں دیکھا اس کو گناہوں کی سزا ملی۔😑 لیکن جب خود پر کوئی مشکل آئے تو کہتے ہیں کہ ہم پر اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔ کیا یہی حقیقت ہے؟ نہیں ایسا بالکل نہیں ۔ اللہ جن سے محبت کرتا ہے انہی کو آزمائش میں ڈالتا ہے۔

👏محبت کرنے والوں پر آزمائش کیوں؟

ہم میں سے بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جن سے محبت ہو ان پر تو مشکل آنی ہی نہیں چاہیے؟ لہکن اللہ کے ہاں ایسا نہیں ۔ یہ اس لئے کہ ایک دفعہ ایک شاگرد نے اپنے استاد جی سے پوچھا کہ محبت کرنے والوں پر آزمائش کیوں آتی ہے؟ حضرت جی نے جواب دیا کہ اس لئے مشکلات آتی ہیں تاکہ ہر کوئی ہی اٹھ کر محبت کا دعوہ نہ کر دے۔👌 اس لئے محبت والوں پر آزمائش آتی ہے۔ عاشق تو محبوب کی ملاقات پر ہی راضی ہوتے ہیں۔ وہ اس کی محبت میں آزمائش بھی برداشت کرتے ہیں ۔

                               😶قیامت کا منظر 

قیامت کے دن جب سب امتیں حضور اکرم کی امت کا اعزاز دیکھیں گیں تو ان امتوں کے ولی کہیں گے کہ یا اللہ! ہم نے اتنے سال عبادت کی اور ان کی تو عمریں بھی کم ہیں اور انھوں نے عبادت بھی ہم سے کم کی لیکن انعام ہم سے زیادہ۔ 🎍 اللہ تبارک وتعالی حضور اکرم کی امت کے ولی یعنی کہ حضرت داتا علی ہجویری اور حضرت خواجہ معین الدین جیسی عظیم ہستیوں کو اور دوسری امتوں کے ولیوں کو بھی بلائیں گے اور پوچھیں گے،مجھ سے محبت کرتے ہو؟ تو وہ جواب دیں گے جی ہاں! تو اللہ فرمائیں گے اس آگ میں کود پڑو🌋 تو دوسری امتوں کے ولی کہیں گے کہ یا اللہ! ہم نے اتنے سال عبادت کی اور اب آپ ہمیں اس آگ میں ڈالیں گے؟ اور دوسری طرف حضور اکرم کی امت کے علماء کود پڑیں گے اور وہ آگ گلزار بن جائے گی 💞 محبوب کی محبت میں آگ میں بھی کودنا مشکل نہیں لگتا وہ کہتے ہیں کہ:- 

جے سوہنا ہی میرےدکھ وچ راضی تے میں سکھ نوں چولہے ڈاواں💜

                                  🌱اللہ کی تقسیم پر بھروسہ

ایک بات ہمیشہ یاد دکھیے جو لوگ اللہ پر بھروسہ نہیں رکھتے ہمیشہ وہ لوگ پریشان رہتے ہیں ۔ ایسا کیوں؟ کیونکہ بعض اوقات کچھ چیزیں ہمارے لئے ٹھیک نہیں ہوتیں اور ہم اللہ سے وہ مانگ رہے ہوتے ہیں اور اگر وہ ہمیں نہ ملے تو کہتے ہیں کہ اللہ ہماری نہیں دن رہا😔 حالانکہ وہ سن رہا دیکھ ہوتا ہے۔ قیامت کے دن انسان کے اعمال میں نیکیاں لکھی ہوں گی اور بندہ رب تعالی سے پوچھے گا کہ یا اللہ! یہ نیکیاں تو میں نے کی ہی نہیں؟ تو پھر جواب دیا جائے گا کہ یہ وہ دعائیں ہیں جو دنیا میں تم مانگا کرتے تھے اور اللہ نے قیامت میں اس طرح نیکیوں کی صورت میں اجر دیا🎗 اور ایک جگہ ایسے ہے کہ دنیا میں جو دعائیں قبول نہیں ہوئیں قیامت میں جب کوگ اس کا اجر دیکھیں گے تو خواہش کریں گے کہ کاش!دنیا میں ہماری کوئی دعا قبول نہ ہوتی-🎀

                                                 🧕قرآنی تعلیمات

قرآن کریم میں متعدد مقامات پر اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اللہ پر بھروسہ کرنے کا حکم دیا۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ:-

"اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے" 💕

اس آیت سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ان کو یقین ہے کہ ہمارا رب ہمارے لئے جو بھی کرتا ہے بہتر ہے۔ 🤗

:-اسی طرح ایک اور مقام پر رب تعالی نے ارشاد فرمایا کہ

"بے شک اللہ توکل کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے"😍

اور اسی طرح احادیث میں بھی یہی آتا ہے کہ "بندہ اپنے رب کے بارے میں جیسا گمان کرتا ہے ویسا ہی پاتا ہے"🎋 

ہمیشہ اچھا گمان کریں۔ 

                            🖤بندہ تکلیف میں کیوں ہوتا ہے؟

یاد رہے کہ بندہ تب ہی ٹوٹتا ہے جب وہ اپنے رب کی مرضی پر اپنی مرضی کو ترجیح دیتا ہے۔ آپ اللہ کی مرضی میں راضی رہیں اللہ آپ کو بہت بلند مقام عطا کرے گا۔💪 ایک بات جو فقیر آپ کو کہنا چاہے گا وہ یہ کہ اللہ سے دعا کریں اخلاص کے ساتھ لیکن اس چیز کو ضد نہ بنائیں ۔🙄 ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس چیز کو ضد بنا لیتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ محبت ہے ۔ لہذا ضد نہ بنائیں اور اللہ کی مرضی پر راضی رہیں ۔🦋

                                            🍂نتیجہ 

تو ہم نے پڑھا کہ بھروسہ کیا ہوتا ہے ۔ کہ جب ہر طرف اندھیرا ہو اور کوئی راستہ نظر نہ آئے لیکن پھر بھی یقین ہو کہ سمندر کے درمیان بھی راستہ نکل آئے گا۔ 🌸 اسی کو توکل کہتے ہیں اور  ہم نے حضور اکرم کی امت کا اعزاز بھی دیکھا ، لیکن اس سے ایک تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ درباروں پر ،شرک ہوتا ہے، یہ ہوتا ہے ،وہ ہوتا ہے  وہ بھی دیکھے گے قیامت میں کہ حقیقت کیا ہے۔ لہذا الفاظ کا استعمال ہمیشہ سوچ کر کرنا چاہیے۔😊
امید ہے کہ آپ کوآج کا موضوع اچھا لگا ۔ اپنی رائے کمینٹ میں 😚لازمی دیں۔ ملتے ہیں اگلے بلاگ میں اللہ حافظ 

Comments

Popular posts from this blog

Qudrat ka kanoon✨

Very deep| Sohbat ka asar👥

2Types of people👉 2 tarha ka log